اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق میں گزشتہ ماہ پرتشدد واقعات میں 670 افراد ہلاک اور ڈیڑھ ہزار ے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے لئے اقوام متحدہ کے معاون مشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف
گزشتہ ماہ ملک میں پرتشدد واقعات میں 670 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 410 عام شہری شامل ہیں اور بیشتر شہری ہلاکتیں دارالحکومت بغداد میں ہوئی ہیں ۔ رپورٹ میں ان ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔